دنیا کے 14 ویں امیر ترین روسی شخص نے اپنی اہلیہ کو طلاق دے دی، جس میں انہیں اپنی سابق اہلیہ کو 2اعشاریہ9 ارب برطانوی پائونڈ ادا کرنا پڑے۔
روسی کھرب پتی دمتری رابولوویلو اوران کی اہلیہ ایلینا میں 8 سالہ چپقلش اور مقدمے کے بعد علیحدگی ہوگئی ہے اور انہوں نے اپنی اہلیہ کو7 کھرب روپے سے زائد کی جائیداد کا نصف حصہ ادا کیا تاہم آخری گھڑی تک وہ اپنی جائیداد
کا بڑا حصہ اپنی سابقہ بیوی سے چھپاتے رہے جس میں نیویارک اور یونانی جزیرے پر تعمیر عالی شان مکانات بھی شامل ہیں۔
دمتری روس کے 14 ویں امیر ترین اور دنیا کے 165 ویں دولت مند شخص ہیں اور ان کی اپنی بیوی سے 30 برس قبل ملاقات اس وقت ہوئی تھی جب دونوں طالب علم تھے، 23 سال تک ایکساتھ رہنے کے بعد ان دونوں کے درمیان دولت اور اثاثوںکے معاملے پرشدید اختلافات پیدا ہوگئے تھے جس کے بعد دمتری کی بیوی نے طلاق کی درخواست دائر کردی تھی۔